اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے جمعرات سے ملک بھر خصوصاً پنجاب میں موسم میں واضح تبدیلی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دوسرا اسپیل ۵ جولائی سے ۱۰ جولائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران لاہور، راولپنڈی، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا سمیت کئی شہروں میں تیز بارش اور گرج چمک کے خطرات بڑھ جائیں گے ۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفانی موسم کے ساتھ ساتھ گرد و نواح کے پہاڑی علاقوں جیسے مری، گلیات اور ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ہے ۔ ندی نالوں، چشموں اور شہروں میں نہروں کے طغیانی کا امکان ہونے کے باعث شہری علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔
پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام (PDMA) نے اعلیٰ سطح کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تمام متعلقہ محکموں بشمول WASA، Rescue 1122، صحت، لوکل گورنمنٹ اور ڈیزاسٹر فورسز کو چوکس رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹوٹے ہوے یا پانی کے قریب کمزور ڈھانچے میں نہ جائیں، اور موسمیاتی اپ ڈیٹس پر نظر قائم رکھیں ۔بارشوں کی موجودہ شدت ۱۰ جولائی تک باقی رہنے کی توقع ہے، اس دوران پانی کے ذخائر اور ندی نالوں میں ایک سے دو فیت اضافے کا امکان ہے ۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، ضرورت کے عین مطابق اقدامات کریں، اور کسی ہنگامی صورتحال میں PDMA پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔