مون سون کا تگڑا سپیل،نشیبی علاقے زیر آب،کئی علاقوں میں سکول بند

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، کراچی سمیت سندھ میں آج اسکول بند ہیں۔دوسری جانب طوفان نے اپنے اثرات دکھانا شروع کر د ئیے ہیں جس کی وجہ سے سندھ بھر میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں، کراچی میں وقفے وقفے سے بادل گر رہے ہیں جس کی وجہ سے اہم شاہراہیں زیر آب آ گئی ہیں۔.
شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 127.6 ملی میٹر، گلشن حدید 46، ناظم آباد میں 45.2، کیماری میں 42 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔.
ایک شدید کم دباؤ کا علاقہ شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جس کی وجہ سے گہرا ڈپریشن ایک طاقتور طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہےیہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے.
دوسری جانب حیدرآباد میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والا پانی قاسم آباد میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ سجوال میں چار دن سے جاری بارش نے تباہی مچائی جس کی وجہ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔
ممکنہ طوفان کے خطرے کے پیش نظر ٹھٹھہ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوالیار کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج بھی بند رہیں گے۔.
جامشورو میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب جامشورو ضلع میں 24 گھنٹے کے دوران بارش کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔.
پنجاب کے بیشتر شہروں میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ندی نالے بھر گئے سڑکیں تالاب بن گئیں۔
لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ملتان، رحیم یار خان میں شدید بارشوں سے گرمی کا زور ختم، راولپنڈی، اسلام آباد میں صبح سویرے بادل چھا گئے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔.
کشمیر مظفرآباد کو راولپنڈی سے ملانے والی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے، نیلم ہائی وے بھی مختلف مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی ہے جبکہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔.
بلوچستان میں بارشوں کے باعث دریا بھر گئے، لورالائی، جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار ندیاں بھی بہہ گئیں، اوستا محمد ضلع شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہی کا شکار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca