مونٹریال کی فنکارہ رومانے بونئیے کے قاتل کو عمر قید، 25 سال تک ضمانت پر رہائی کا حق نہیں ملے گا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)39 سالہ فرانسواں پیلتیئر جسے 24 سالہ گلوکارہ اور اداکارہ رومانے بونئیے کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا کو پیر کے روز مونٹریال کی عدالت نے پہلے درجے کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی، جس میں پیرول کے لیے اہلیت 25 سال کے بعد ہوگی۔

رومانے کی قریبی دوست ماریکم الاڑ نے عدالت کے باہر کہا کہ اب سب کچھ ختم ہو گیا، اور انصاف ہوا ہے، لیکن میں نے اپنی ایک دوست اور بہن کھو دی۔ فیصلہ آ گیا ہے، مگر وہ واپس نہیں آئے گی۔”استغاثہ کی وکیل ماریانا فیرارو نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:”یہ سزا تو متوقع تھی کیونکہ یہ قانونی طور پر لازمی تھی، لیکن ہم عدالت کی جانب سے دیے گئے تبصرے اور فیصلے کی وجوہات سے مطمئن ہیں، جن میں پیلتیئر کے کردار اور اس کے ٹرائل کے دوران رویے کی مذمت کی گئی۔

یہ خوفناک واقعہ 19 اکتوبر 2021 کو پیش آیا جب پیلتیئر نے مونٹریال میں میک گل یونیورسٹی کے قریب رومانے بونئیے کو 25 سے زائد بار چاقو مار کر قتل کر دیا۔ یہ منظر چشم دید گواہوں کے سامنے پیش آیا۔ رومانے ایک ابھرتی ہوئی فنکارہ تھیں — گلوکارہ اور اداکارہ — جن کی زندگی ابھی شروع ہی ہوئی تھی۔

تین سال بعد، ایک ماہ پر محیط عدالتی کارروائی اور تین دن کی جیوری مشاورت کے بعد، گزشتہ ماہ فرانسواں پیلتیئر کو قصوروار قرار دیا گیا۔ اس نے عدالت میں خود اپنی نمائندگی کی اور دماغی بیماری کا سہارا لیتے ہوئے ‘غیر مجرمانہ ذمہ داری’ کی دلیل دینے کی کوشش کی، مگر استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے ماہر نفسیات کی گواہی نے اس دفاع کو ناکام بنا دیا۔

جون میں گواہی دیتے ہوئے پیلتیئر نے خود اعتراف کیا:”میں نے رومانے کو قتل کیا، میں نے اسے 26 بار چاقو مارا۔ یہ ایک منصوبہ بند قتل تھا جسے میں نے ‘آپریشن ریتھ آف ہیون  کا نام دیا، مگر کچھ حقائق ایسے ہیں جنہیں درست تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

سزا سنانے سے قبل رومانے کی جڑواں بہن ماریلو کی طرف سے ایک خط عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا، جس میں اس المیے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ رومانے کے بھائی، والدہ  اور دوست ماریکم الاڑ نے بھی عدالت میں بیانات دیے۔ماریکم الاڑ نے کہا:”ہماری 22 سال کی دوستی تھی، جو افسوسناک طور پر وقت سے پہلے ختم ہو گئی۔ وہ ایک گانے والی، رقص کرنے والی، اور ایک خوش مزاج لڑکی تھی جس کی زندگی ابھی شروع ہوئی تھی، مگر اسے ہم سے چھین لیا گیا۔”ماریکم کے والد، پیئر الاڑ نے کہا "وہ ایک باصلاحیت اور سمجھدار نوجوان خاتون تھی، جسے ہم سے بے دردی سے چھین لیا گیا۔

عدالت میں بیان دیتے ہوئے پیلتیئر نے رومانے کے قتل پر کوئی خاص پشیمانی یا معذرت کا اظہار نہیں کیا۔ اس کے بجائے اس نے ایک کتاب کا ذکر کیا جو اس نے لکھی تھی، لیکن جج نے اسے مقدمے سے غیر متعلق قرار دے کر بطور دستاویز قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔