اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مونٹریال کے میٹرو کے بلیو لائن ایکسٹینشن منصوبے کی تکمیل اب 2031 سے پہلے ممکن نہیں تاہم منگل کے روز پانچ نئے اسٹیشنوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
یہ مجوزہ STM اسٹیشنز خواتین اور مختلف برادریوں کو خراج تحسین پیش کریں گے ان کے نام یہ ہیں ورتیئر Mary-Two-Axe-Earley سیزیرا پاریسوتو میڈلین پیرنٹ اور انژو
مونٹریال کی میئر والیری پلانت نے کہا کہ ان پانچ نئے اسٹیشنز کو نام دینا ان خواتین اور برادریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا عمل ہے جنہوں نے مونٹریال کی تاریخ کو نمایاں کیا یہ اعتراف یادداشت اور ہماری اجتماعی اقدار کی عکاسی ہے
ایرک ایلن کالڈویل صدر STM نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اسٹیشنز کو ہائی ویز یا جغرافیائی نشانیوں کے بجائے خواتین اور برادریوں کے نام پر رکھا جا رہا ہے ان کے بقول یہ ایک اہم تبدیلی ہے کہ شہر اپنی تاریخ اور اجتماعی ورثے کو بیان کرنے کا نیا طریقہ اختیار کر رہا ہے۔
اس منصوبے پر تقریباً 7.6 بلین ڈالر لاگت آئے گی اس میں چھ کلومیٹر طویل سرنگ کے ساتھ نئے اسٹیشنز شامل ہوں گے اس کے علاوہ دو نئے بس ٹرمینل اور دیگر سہولیات بھی تعمیر کی جائیں گی STM کے مطابق روزانہ تقریباً 69 ہزار عوامی ٹرانزٹ صارفین اس حصے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
میئر پلانت نے خبردار کیا کہ منصوبے کو ابھی بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے اثرات شامل ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ عوامی اداروں کی کوشش ہے کہ ان اثرات کو کم سے کم رکھا جائے۔
[Blue Line Project] 🔵🔨 You’ve been waiting for them, here they are! The names of the 5 future @stm_Bleue stations have been revealed. The chosen names pay tribute to the communities that have marked our city’s history.
💬 Tell us what you think!
⏩ https://t.co/PNPOd73SNq pic.twitter.com/JM0nKamdsL
— STM (@stminfo) September 9, 2025