دائمی تھکن کے مرض پر بڑی پیش رفت،مونٹریال کے ماہرین نے بیماری کی ممکنہ جڑ تلاش کر لی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)یونیورسٹی آف مونٹریال سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر آلن مورو اور ان کی ٹیم نے دائمی تھکن کے مرض (جسے میالجک اینسفیلومیلیٹس بھی کہا جاتا ہے) میں ایک اہم دریافت کی ہے۔

تحقیق میں ایک خاص لحمیہ (پروٹین) "ایس ایم پی ڈی ایل تھری بی” کو اس بیماری کی ایک ممکنہ علامت اور علاج کے ہدف کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ مریضوں کے خون میں اس لحمیے کی سطح جتنی زیادہ پائی گئی، بیماری کی علامات بھی اتنی ہی شدید دیکھی گئیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لحمیہ بیماری کے بنیادی جسمانی عمل میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر مورو کے مطابق، جسم میں موجود ایک خامرہ (انزائم) "پی آئی پی ایل سی” اس لحمیے کو خلیے کی جھلی سے علیحدہ کر دیتا ہے۔ اگر اس خامرے کو روکا جائے تو غیر معمولی لحمیہ کم خارج ہوتا ہے اور جسمانی مدافعت بہتر ہو سکتی ہے۔ تجرباتی طور پر ایسی دوائیں بھی استعمال کی گئیں جو اس خامرے کو روکنے میں مدد دیتی ہیں، اور نتائج حوصلہ افزا رہے۔ڈاکٹر مورو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لحمیہ واحد حل نہیں لیکن یہ پیچیدہ اور مختلف اقسام کی بیماری کے مریضوں میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دہائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے تحقیق میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور یہ مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے۔یاد رہے کہ دائمی تھکن کا مرض ایک پیچیدہ حالت ہے جس میں اعصابی، عضلاتی اور مدافعتی نظام متاثر ہوتے ہیں۔ اس کی سب سے نمایاں علامت یہ ہے کہ معمولی جسمانی یا ذہنی مشقت کے بعد علامات میں شدت آ جاتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ یہ لحمیہ ان مریضوں میں بھی زیادہ مقدار میں پایا گیا ہے جو طویل عرصے سے کووڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت اس مرض کی بہتر سمجھ، علاج اور جلد تشخیص کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔