مونٹریال، فیسٹی لومی فیسٹیول کا آغاز، لاکھوں روشنیاں اور ہالووین تھیم سے شہری محظوظ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مونٹریال کے مارشے سنٹرل کے وسط میں واقع فیسٹی لومی ایک ڈیڑھ کلو میٹر طویل واکنگ ایریا ہے جہاں لاکھوں روشنیاں جگمگاتی ہیں یہ ایک جادوئی سفر ہے جو دنیا کے مختلف حصوں کا تصوراتی دورہ کراتا ہے اور اکتوبر میں ہالووین کے موقع پر خوفناک دھنوں اور ڈراونی تھیمز کے ساتھ مزید پراثر بنایا جاتا ہے

تقریب کے خالق اور آرٹسٹک ڈائریکٹر نورمانڈ لاٹوریل کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو ہے جس میں 20 ملین ایل ای ڈی لائٹس اور 15 ہزار سے زیادہ مجسمے اور ڈیزائن شامل ہیں ہم دو ماہ سے تیاری کر رہے تھے

یہ پہلا موقع ہے کہ فیسٹی لومی مونٹریال میں منعقد ہو رہا ہے اور پہلے ہی 20 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں جبکہ صرف پچھلے ویک اینڈ پر 15 ہزار سے زیادہ لوگ شریک ہوئے

ہالووین تھیم کے تحت زائرین کو مختلف انسٹالیشنز دیکھنے کو ملتی ہیں جیسے کدوؤں کا سرنگ جس میں ہزاروں روشن کدو سجے ہیں

سب سے نمایاں دلکشی ایک 47 میٹر بلند لائٹ ٹری ہے جو دنیا کا سب سے اونچا روشنیوں کا درخت قرار دیا گیا ہے

یہ خاندانی تفریح کے لیے ایک شاندار تجربہ ہے جہاں بچوں اور بڑوں کے لیے الگ الگ دلچسپیاں موجود ہیں تقریب میں شامل 13 مختلف تھیمز میں ڈائنو ورلڈ حرکت کرتے اینی میٹرونک ڈائناسورز کے ساتھ لینڈ آف فروسٹ ہزاروں سفید روشنیاں یونیکورن زون اور دیگر جادوئی دنیائیں شامل ہیں

شہریوں کے تاثرات بھی بہت مثبت ہیں ایک شہری نے کہا سب بچے ہالووین کے کاسٹیومز پہنے ہوئے ہیں یہ سب دیکھ کر اپنے بچوں کے بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں

ایک اور کا کہنا تھا یہاں ڈائناسور کدو اور ڈھانچے سب کچھ ہے اور یہ بہت شاندار ہےلاٹوریل کے مطابق یہ گویا خواب کی تعبیر ہے جہاں ہر عمر کے لوگ اپنی پسند کی کوئی نہ کوئی جادوئی دنیا پا لیتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔