مونٹریال میں فیسٹی لومِی میلہ،لائٹس اور جادوئی ٹریل سے شہر جگمگا اٹھا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مونٹریال کا مشہور Marché Central اس سال بھی روشنیوں سے بھر گیا ہے، کیونکہ Festilumi کا شاندار ہالیڈے میلہ شروع ہو چکا ہے۔ 1.5 کلومیٹر طویل لائٹ ٹریل میں لوگ روشن جنگلات، چمکتی ہوئی سرنگوں اور یہاں تک کہ "جراسک” زمانے کے ڈائنوسار جیسے کرداروں کے ساتھ بھی ملاقات کر سکتے ہیں، جو تہوار کی خوشیاں بانٹنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ تجربہ ایک درجن سے زیادہ تھیم والی زونز پر مشتمل ہے، جہاں ہر عمر کے لوگ حیرت اور خوشی سے بھر جاتے ہیں فیسٹی لومِی کے تخلیق کار نورمانڈ لاتوغیل کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو ہے۔ اس سال ہم نے ڈانس، ایکروبیٹس اور مختلف پرفارمنس بھی شامل کی ہیں، اسی لیے اس کا نام فیسٹی لومِی رکھا گیا ہے۔”

اکتوبر 2025 میں آغاز کے بعد سے تقریباً ایک لاکھ افراد اس روشنیوں کے سفر سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔ یہاں 20 ملین سے زیادہ لائٹس نصب کی گئی ہیں، جن کے ساتھ 350 سے زائد اسپیکرز موسیقی کا جادو پھیلاتے ہیں۔

لاتوغیل کے مطابق ہر منظر (tableau) کی اپنی موسیقی ہے، جو ہالیڈے سیزن کا خاص رنگ بناتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس شو کا خیال دنیا بھر کے سفر اور قدرت سے ملا۔

ایک وزیٹر کا کہنا تھا، “سب سے خوبصورت چیز اس کے پیچھے چھپی تخلیقی صلاحیت ہے۔ بچوں کے لیے تو یہ کسی نئی دنیا جیسا ہے۔ انہیں اتنا خوش دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔فیسٹی لومِی کا یہ ہالیڈے ایڈیشن 4 جنوری تک جاری رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں