مونٹریال کی سینٹ کاتھرین اسٹریٹ مستقل طور پر پیدل روٹ میں تبدیل کرنے کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مونٹریال کی سینٹ کاتھرین اسٹریٹ ایسٹ کو دی ویلیج کے علاقے میں مستقل طور پر صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے بیری اسٹریٹ سے لے کر ڈی لوریمیر ایونیو تک ایک کلومیٹر طویل حصے کو گاڑیوں سے خالی کرا کے صرف عوام کے لیے بنایا جائے گا۔

یہ اعلان جمعہ کو میئر ویلری پلانٹ اور ان کی انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پرانی زیر زمین انفراسٹرکچر کو بدلنے کی ضرورت کے ساتھ ساتھ یہ موقع عوام اور سیاحوں کے لیے اس سڑک کو مزید دلکش اور متحرک بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہر کے مطابق منصوبے میں شامل ہیں سینٹ کاتھرین اسٹریٹ ایسٹ کو پیدل روٹ میں بدلنا
225 سے زائد درخت لگانا
1000 مربع میٹر سے زیادہ سبزہ زار اور برساتی باغیچے تیار کرنا 125 نئی نشستوں کے ساتھ اسٹریٹ فرنیچر کی تنصیب ایک بڑی لائٹ سیلنگ کی تنصیب جو سال بھر روشن رہے گی۔

تاجروں کو عوامی جگہ کے ایک حصے پر آسانی سے اور زیادہ مدت کے لیے ٹیرس لگانے کی اجازت بھی ملے گی

تعمیراتی کام 2026 کے موسم خزاں میں شروع ہوگا اور حصوں میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ دیر تک مشکلات نہ ہوں منصوبہ 2030 کے آخر تک مکمل ہوگا۔

میئر پلانٹ نے کہا کہ منصوبے کے دوران بے گھر افراد کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے اور تعمیراتی اثرات کو کم کرنے کے لیے شہر کی طرف سے مالی معاونت پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے اس میں کاروباری اداروں کو سالانہ نقصان کی بنیاد پر سبسڈی دی جائے گی جس کی زیادہ سے زیادہ حد 40 ہزار ڈالر ہوگی جب کہ اضافی طور پر 5 ہزار ڈالر کا یکمشت گرانٹ پروگرام بھی دستیاب ہوگا۔

سٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق صرف اسی گرمیوں میں سینٹ کاتھرین اسٹریٹ ایسٹ پر آٹھ ملین سے زیادہ وزٹس ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اس منصوبے کو مقامی رہائشیوں اور تاجروں نے مثبت قرار دیا ہے تاہم کچھ کا کہنا ہے کہ چار سالہ تعمیراتی مدت کے دوران زیادہ لچکدار مالی امداد درکار ہوگی اور شہر کو سردیوں میں بھی لوگوں کو علاقے کی طرف متوجہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔