اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) کنیڈا میں تشدد کے حالیہ واقعات سے نمٹنے کے لیے ٹی ٹی سی پر پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا ،اس حوالے سے ٹورنٹو ٹرانزٹ کمیشن کا کہنا ہے حالیہ تشدد تنا ظر میں فوری طور پر 80 اضافی اہلکاروں تعینات کیا جا رہا ہے جو سسٹم کا حصہ ہوں گے ۔
ٹرانزٹ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اضافی انتظامیہ عملہ سب وے نیٹ ورک کے ذریعے ڈیوٹی ٹائمنگ میں گشت کرے گا ، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹی ٹی سی پر دو الگ الگ واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں ایک نوجوانون کا گروپ ملوث تھا ، پولی کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی حصے میں ایک ٹی ٹی سی بس پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
اس سے قبل پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے ایک کلو میٹر دور شہر کے سب وے اسٹیشن پر ایک شخص پر حملہ کیا ، مشیل فلینری کا کہنا ہے کہ پولیس فی الحال حملوں کو الگ الگ واقعات کے طور پر دیکھ رہی ہے اور عینی شاہدین سے اپیل ہے تحقیقات میں مدد کے لیے آگے آئیں