غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت سے انکار کے بعد اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کر دی، صہیونی فورسز نے خان یونس کے ناصر ہسپتال پر ٹینکوں سے حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں ایک 13 سالہ لڑکی شہید ہوگئی. جبکہ کئی زخمی ہوئے.
دوسری جانب رفح میں ایک عمارت پر فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں 5 شہریوں کو اسرائیلی بربریت کا نشانہ بھی بنایا گیا. دونوں حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے.مریضوں کو بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے.
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں غذائی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، 2.3 ملین آبادی میں سے نصف بھوک سے مر رہی ہے, غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدت کی وجہ سے انسانی خوراک کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے. رفح میں فلسطینی کھانا خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں.