اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، صداقت عباسی، وحید قاسم اور اعجاز خان جزی سمیت 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیاض الحسن چوہان ریلی کی شکل میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما جا کر قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے۔
فیاض الحسن چوہان نے جیل وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے اہل خانہ سے کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کر انا ، ہم نہ ضمانت کرائیں گے اور نہ ہی درخواستیں دیں گے۔
خوف کے بت توڑ دو ! #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/VgkZlhC48k
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
فیاض چوہان کی آمد کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان بھی کمیٹی چوک میں قیدیوں کی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی حراستی وین میں ڈالا۔
فیاض چوہان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس اور عامر کیانی بھی گرفتاری کے لیے کمیٹی چوک پہنچ گئے۔ شیخ رشید گرفتار ہونےکے بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔
Jail Bharo movement in Rawalpindi has started. @Fayazchohanpti has given his voluntary arrest! #جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/AvVcbAmRT4
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023
پولیس ذرائع کے مطابق 3 جیل وینوں میں زیادہ سے زیادہ 90 افراد کی گنجائش تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ جیل بھرو موومنٹ کے تحت فیاض الحسن چوہان، صداقت عباسی، زلفی بخاری، علامہ راجہ ناصر عباس کو اب تک رضاکارانہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ .
گرفتاریاں دینے والوں میں لطاسب ستی، وحید قاسم، اعجاز خان جازی بھی شامل ہیں، جب کہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، راجہ راشد حفیظ، عامر محمود کیانی، واثق قیوم عباسی گرفتار ی دئیے بغیر چلے گئے۔
سابق ایم این اے مری صداقت علی عباسی لطافت ستی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کمیٹی چوک راولپنڈی میں گرفتاری پیش کی ۔#جیل_بھرو_خوف_کا_بت_توڑو pic.twitter.com/eRjSpZMIAw
— PTI (@PTIofficial) February 24, 2023