جیل بھرو تحریک ،فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، صداقت عباسی  سمیت  100 سے زائد کارکن گرفتار 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، صداقت عباسی، وحید قاسم اور اعجاز خان جزی سمیت 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان ریلی کی شکل میں کمیٹی چوک پہنچے، جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما جا کر قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے جیل وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے اہل خانہ سے کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کر انا ، ہم نہ ضمانت کرائیں گے اور نہ ہی درخواستیں دیں گے۔

 

فیاض چوہان کی آمد کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان بھی کمیٹی چوک میں قیدیوں کی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگر 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے فیاض الحسن چوہان اور پی ٹی آئی کارکنوں کو کمیٹی چوک سے پہلی حراستی وین میں ڈالا۔

فیاض چوہان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس اور عامر کیانی بھی گرفتاری کے لیے کمیٹی چوک پہنچ گئے۔ شیخ رشید گرفتار  ہونےکے بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں بیٹھ کرچلے گئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق 3 جیل وینوں میں زیادہ سے زیادہ 90 افراد کی گنجائش تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ جیل بھرو موومنٹ کے تحت فیاض الحسن چوہان، صداقت عباسی، زلفی بخاری، علامہ راجہ ناصر عباس کو اب تک رضاکارانہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ .

گرفتاریاں دینے والوں میں لطاسب ستی، وحید قاسم، اعجاز خان جازی بھی شامل ہیں، جب کہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، راجہ راشد حفیظ، عامر محمود کیانی، واثق قیوم عباسی گرفتار  ی دئیے  بغیر چلے گئے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com