119
ارد و ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش میں ریاست مخالف خبریں شائع کرنے پر 191 نیوز ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا۔
بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام ریگولیٹر کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومین بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو لوگوں کے ذہنوں میں ابہام پیدا کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے ‘ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت 2018 سے اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔