غزہ میں اسرائیلی بربریت عروج پر، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

 تازہ فضائی حملے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے **شاطی پناہ گزین کیمپ** میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں مکان کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا جس کے ملبے تلے حاملہ خاتون موقع پر ہی شہید ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کمرے سے بچوں کے کھلونے اور کپڑے بھی برآمد ہوئے جو غالباً خاتون نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے تیار کر رکھے تھے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف ایک دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557  تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد **1 لاکھ 60 ہزار 660   ہو چکی ہے۔
 غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امداد کی رکاوٹوں کے باعث قحط کی سنگین صورتحال برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی بھوک اور غذائی قلت کے باعث 9 مزید فلسطینی دم توڑ گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری امداد نہ پہنچی تو مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ورکرز بارہا کوششوں کے باوجود متاثرہ علاقوں تک نہیں پہنچ پا رہے کیونکہ اسرائیلی فوج انہیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی۔فلسطینی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ امداد اور ریسکیو سرگرمیاں بحال کی جا سکیں اور غزہ میں جاری انسانی المیے کو روکا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔