اسرائیل کے غزہ میں حملے،48گھنٹوں میں 100سے زائدفلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے بدترین بمباری کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں 120 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے مضافات میں زیتون علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری میں 7 فلسطینی شہید ہوئے اور دیگر شہادتیں وسطی اور جنوبی غزہ میں بھی ہوئیں۔الجزیرہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں واقع الفاروق مسجد کو بھی اسرائیلی بمباری سے نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح اسرائیلی فورسز شمالی غزہ میں بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں میں بھی تیزی لا رہی ہیں جہاں ایک ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا اور ہسپتال میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کے داخلی دروازے اور استقبالیہ کے ساتھ ساتھ برآمدے، بجلی کے جنریٹرز اور ہسپتال کے گیٹ پر براہ راست حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بم دھماکے کے نتیجے میں ڈاکٹروں، نرسوں اور انتظامیہ کے اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے کمال عدوان اسپتال میں ہونے والے حملوں کا علم نہیں ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کل کہا تھا کہ ہسپتال میں صرف دو دن کا ایندھن بچا ہے اور اس کے بعد خدمات محدود ہو جائیں گی۔حماس کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی زیر حراست ایک اسرائیلی خاتون، جو شمالی غزہ کے ایک مقام پر تھی اور اس پر بمباری کی گئی تھی، بھی اسرائیلی فوج کی گولہ باری سے ہلاک ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ ایک اور عورت بھی خطرے میں ہے جو مردہ عورت کی لاش کے ساتھ موجود ہے۔ابو عبیدہ نے بنجمن نیتن یاہو کی اسرائیلی حکومت پر جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی ہلاکت کی کوششوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔واضح رہے کہ گزشتہ 13 ماہ کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے گئے بم دھماکوں اور زمینی حملوں کے نتیجے میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 140 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔