الشفاء اسپتال میں اسرائیلی کارروائی، 100 سے زائد فلسطینی شہید

قطر کے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے الشفاء اسپتال پر اسرائیل کا دھاوا اور آپریشن چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر امریکا سے کہا ہے کہ حماس کی شکست تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے رات گئے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس کے مغرب میں واقع گاؤں ہوسن سے 16 اور 18 سال کی عمر کے دو فلسطینی لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

UNRWA کے سربراہ فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بھوک اور بیماری موت کی سب سے بڑی وجہ بننے کے دہانے پر ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے 7 اکتوبر سے مشرق وسطیٰ کا چھٹا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن سعودی عرب سے مصر اور پھر اسرائیل جائیں گے۔دوسری جانب حماس کے سینیئر اہلکار اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی حالیہ تجویز پر اسرائیل کا ردعمل ‘منفی تھا، جو قطر میں ایک بار پھر مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 31 ہزار 923 فلسطینی شہید اور 74 ہزار 96 زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔