فلپائن میں سمندری طوفان ، 100 سے زائد افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلپائن میں طوفان کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ٹرامی کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور طوفان کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نیوز کے مطابق رہائشی علاقوں میں طغیانی اور موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھروں کی چھتوں پر پھنس کر رہ گئے۔ فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر 5 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ سیلابی صورتحال کے بعد اب بھی 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca