188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لندن بھر میں برفانی طوفان کی وارننگ برقرار ہے، ویلز میں برفباری کے باعث 100 سے زائد اسکول بند ہیں۔
لندن کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے، شدید سردی کی لہر جاری ہے۔
سکاٹ لینڈ کے شہر آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اطلاعات کے مطابق لندن کے کچھ حصوں میں جمعہ کی صبح تک برفباری جاری رہنے کی توقع ہے، وسطی اور شمالی انگلینڈ میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کی توقع ہے۔گزشتہ رات 2010 کے بعد برطانیہ میں مارچ کی سرد ترین رات تھی برفباری کے باعث مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں اور اسکول بند ہیں۔