اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوزگ) اسرائیل کے وحشیانہ حملے ، 24 گھنٹوں میں 151 سے زائد فلسطینی شہیدغیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ایک بار پھر معطل کر دیا گیا ہے. بمباری کے دوران سروس فراہم کرنا ممکن نہیں ہے.
فلسطینی حکام نے بتایا کہ الاقصیٰ ہسپتال میں جنریٹروں کا ایندھن ختم ہو گیا ہے جس سے آئی سی یو کے مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں.
محصور غزہ کا تمام سول انفراسٹرکچر اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکا ہے اور اب تک کئی بار مواصلاتی بلیک آؤٹ ہو چکا ہے.
دوسری جانب صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں آپریشن کے دوران مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا.
دیر البلاح میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے، اقوام متحدہ کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے سلامتی کونسل کو غزہ کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا,
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ترکی نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کی دستاویزات جمع کرائی ہیں.
"انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل کو وہاں سزا دی جائے گی، ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں.
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ نے اقوام متحدہ کی عدالت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے.