بارش، طوفان، چھتیں گرنے اور مختلف واقعات میں 29سے زائد افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی ہواؤں ، بارش سے تباہی مچادی، چھتیں، دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 29 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

بارش اور طوفان کے باعث سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ہوئی، جہاں مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ .

کرک کے علاقے سرک بانڈہ میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہن بھائی ہیں، ملبے تلے سے 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ان کے علاوہ ایک نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔ شبلی بنڈہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک جان کی بازی ہار گئی، ٹانک کے علاقے کڑی سیدل میں چھت گرنے سے خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی طوفان کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ داؤد خیل میں تیز آندھی سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، دیواریں گر گئیں، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 نے کہا ہے کہ آندھی اور طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، زخمیوں کی تعداد 25 سے زائد ہے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مروت میں جن علاقوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئی ہیں وہاں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری، متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بلا تاخیر امدادی کارروائیاں شروع کریں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طوفان اور تیز بارش ہوئی ہے، مختلف اضلاع سے 15 ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

پنجاب میں موسلادھار بارش کے بعد صورتحال

پنجاب کے علاقے نور پور تھل میں تیز آندھی کے باعث دیوار گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ ستارہ بی بی، 8 سالہ منظر فاطمہ اور 3 سالہ کشف بی بی شامل ہیں۔ دیوار گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔ درہ سالے شاہ میں تیز ہوا کے باعث 300 سال پرانا درخت جڑوں سے اکھڑ گیا۔

گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی، ایمن آباد روڈ پر سٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا جس کے باعث 3 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈھلے اور گونڈانوالہ میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں 7 افراد زخمی، ڈھلے میں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ گونڈانوالہ گاؤں میں کمرے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بحریہ ٹاؤن، مانگا منڈی، مناواں، مسلم ٹاؤن، گڑھی شاہو سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی جم کر بارش ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca