شہر قائد سے چینی اور دیگر اجناس کی 2 لاکھ سے زائد چھپائی گئی بوریاں برآمد

 

ذرائع کے مطابق ماڑی پور کے علاقے میں بڑی کارروائی کے دوران چینی اور دیگر اجناس کی 2 لاکھ سے زائد چھپائی گئی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں، مذکورہ اشیاء غیر قانونی طور پر افغانستان سمگل کی جانی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے، پولیس اور ڈی سی کیماڑی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام سے چینی کی 2 لاکھ بوریاں، ڈیڑھ ارب روپے مالیت کا کالا اور سفید چنا برآمد کر لیا۔
ماڑی پور کے علاقے موچکو میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران گودام سے چینی کی لاکھوں بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے، چھاپے کے دوران مکئی، سفید اور کالے چنے کی بوریاں بھی برآمد ہوئیں، جنہیں ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔
ڈی سی کیماڑی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے بعد گودام کو سیل کر دیا جب کہ چھاپے میں گودام پر کام کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے گودام کے مالکان کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنید اقبال خان کا کہنا ہے کہ یہ ذخیرہ اندوزی پاکستان میں مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لیے کی گئی، چھاپے میں چینی کے ایک لاکھ تھیلے، کالے اور سفید چنے کے ایک لاکھ تھیلے برآمد کیے گئے ہیں
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی اطلاع پر ڈی سی کیماڑی کے ہمراہ موچکو تھانے کی حدود میں ایک بڑے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ گودام کے مالکان کی شناخت کر لی گئی
ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، چھاپے میں گودام پر کام کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا