پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20سے زائد کمانڈر شہید کر دئیے ، اسرائیل کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسداران انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں مبینہ طور پر کئی اہم فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے ایک بیان میںبتایا کہ تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ہتھیاروں کے گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے جس کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔تاہم ایرانی حکومت نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور سرکاری سطح پر صرف یہ کہا گیا ہے کہ حملے جاری ہیں اور دفاعی نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں کی نوعیت اور نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔