اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 20 سے زائد کشمیری صحافیوں کو شہید کر دیا ۔
مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آزادی کو دبانے سے متعلق شائع ہونے والی چونکا دینے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں صحافت ایک جرم بن چکی ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری صحافی مسلسل ریاستی جبر اور جبر کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیری صحافیوں کو سچ لکھنے پر قید، تشدد اور قتل جیسے مظالم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آر ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین خطوں میں شامل ہے۔