305
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے شہر بولیوار کے جنگل میں واقع بولا لوکا سونے کی کان میں مزدوروں کی بڑی تعداد کام کر رہی تھی کہ اچانک کان نیچے دب گئی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق کان سے اب تک 23 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کو بچا کر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ سونے کی غیر قانونی کان تھی۔کان کے گرنے کی ویڈیو شہری تحفظ کے نائب وزیر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کان میں لوگ کام کر رہے تھے کہ اچانک کان گرنے لگی۔