یہ بھی پڑھیں
غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ،پانی اور ایندھن کی سپلائی منقطع،سینکڑوں فلسطینی شہید،سینکڑوں اسرائیلی مارے گئے
7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ پر حملے کر رہا ہے، مسلسل بمباری میں 2800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کی لاشوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ فلسطینی جرنلسٹ سنڈیکیٹ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 11 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی جرنلسٹ سنڈیکیٹ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں اب تک 11 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
فلسطین اسرائیل جنگ، 400 سے زائد فلسطینی شہیدسینکڑوں زخمی،تین سو اسرائیلی بھی مارے گئے،1500 زخمی
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ غزہ میں پانی بھی ختم ہوگیا جس کے باعث محصور فلسطینیوں کے پیاس سے مرنے کا خدشہ بھی بڑھنے لگا۔اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کے 4 اسپتالوں میں علاج بند کردیا گیا ہے جب کہ اسرائیل نے مزید 21 اسپتالوں کو خالی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔