اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی سرکاری دفاتر میں 30 فیصد سے زائد ملازمین غائب ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعطیلات کے بعد زندگی معمول پر آگئی ہے جب کہ تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں۔
ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز ٹیکسیشن یوسف کریم نے بتایا کہ دفتر میں 70 فیصد عملہ موجود ہے۔
دوسری جانب تعطیلات کے بعد تمام اسکول بھی کھل گئے ہیں، اس حوالے سے بچوں کا کہنا تھا کہ عید کے دوران سیر و تفریح کا اچھا وقت گزرا اور اب وہ دوبارہ پڑھائی پر توجہ دیں گے۔
سکول اساتذہ اور دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر صوبائی حکومت انہیں عید سے قبل تنخواہیں دے دیتی تو عید کی خوشیاں دوبالا ہو جاتیں۔
اساتذہ کے مطابق پہلے دن سکول آنے والے بچوں کی تعداد بہت کم ہے کیونکہ بچے ابھی چھٹیوں سے بور نہیں ہو ئے۔