اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب کے 30 سے زائد مذہبی اسکالرز نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں وفد نے سابق وزیراعظم سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر بھی موجود تھے۔
علمائے کرام نے عمران کو اسلام کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
حامد رضا کی عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں لانگ مارچ اسلام آباد سے متعلق حکمت عملی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے حامد رضا کی کوششوں کو سراہا۔
سابق وزیر اعظم، جو لانگ مارچ کے لیے مسلسل حکومت پر دبائو ڈل رہے ہیں نے گزشتہ روزکہا تھا کہ لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان 28 اکتوبر کو کیا جائے گا
پی ٹی آئی کے سربراہ نے اسلام آباد میں پارٹی رہنما اعظم سواتی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "سیاسی جماعتیں ہمیشہ بیک ڈور مذاکرات کرتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ جاری مذاکرات کا کوئی بامعنی نتیجہ نکلے گا۔”