پی آئی اے بحران کا شکار،10 دنوں میں300 سے زائد پروازیں منسوخ

 

رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی کم کردی ہے۔

پی ایس او کے اس اقدام کے باعث 14 اکتوبر سے اب تک پی آئی اے کی 134 بین الاقوامی پروازوں سمیت کل 322 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق منگل کو 27 اندرون ملک پروازوں سمیت کل 51 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو پروازوں کے ممکنہ روانگی کے وقت کے بارے میں بھی بتانے سے قاصر ہے، مسافروں کو دوسری ایئرلائنز پر سیٹیں تلاش کرنے پر مجبور  ہونا پڑا

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے، انتظامیہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com