299
حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین نے مسجد نبوی کی زیارت کی۔حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسول پر سلام پیش کیا جب کہ ریاض الجنا میں 1 لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور 1 لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے نماز ادا کی۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی کے اندر اور باہر دنیا کی سب سے بڑی افطاری دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں روزے کے پہلے ہفتے میں زمزم کی 144,000 بوتلیں اور 15,243 افطار بکس تقسیم کیے گئے۔