اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا ہے کہ حساس معلومات رکھنے والے 500 سے زائد افراد نے پاکستان میں کام کرنے کے بعد پاکستانی شہریت چھوڑ دی ہے۔
نادرا کے چیئرمین طارق ملک کے انکشاف پر پی اے سی نے پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کی فہرست طلب کر لی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے سوال کیا کہ نادرا میں کرپشن کی وجہ سے کتنے لوگوں کو نکالا گیا، جس پر چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ نادرا نے کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر 43 افراد کو نکالا جب کہ 2600 افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔ .
نور عالم خان نے کہا کہ کرپشن کی بنیاد پر نکالے گئے افراد کو بھی دوبارہ بھرتی کیا گیا، جس پر کمیٹی نے نکالے جانے کے بعد دوبارہ بھرتی ہونے والوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
109