ایک ہفتے میں 51 لاکھ سے زائد زائرین کی روضہ رسولؐ پر حاضری

سعودی گزٹ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ 8 سے 15 دسمبر 2023 کے درمیان تقریباً 5.19 ملین زائرین نے روضہ رسول کی زیارت کی۔اتھارٹی کے مطابق 15,295 بزرگ شہریوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد نے مقرر کردہ سائٹس تک رسائی حاصل کی، جبکہ مختلف قومیتوں کے 87,446 افراد نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات کا استعمال کیا۔اس کے علاوہ مسجد کی لائبریری نے 13 ہزار 584 زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ 4 ہزار 783 افراد نے نمائشوں اور عجائب گھروں کا دورہ کیا اور 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور مواصلات کے دیگر ذرائع کا استعمال کیا۔

اتھارٹی نے زمزم کے پانی کی 111,600 سے زائد بوتلیں اور 92,992 افطار بکس تقسیم کیے، نمازیوں اور زائرین میں 42 ہزار 125 تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ادھر العربیہ نیوز کے مطابق بڑی تعداد میں ایرانی عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ماہ 85 ہزار ایرانی زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔ایرانی عمرہ زائرین کی ایک بڑی تعداد 2 جنوری کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی۔ وہاں سے ایرانی عمرہ زائرین مدینہ منورہ جائیں گے اور عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ واپس جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔