اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں میڈیا پر نظر رکھنے والے ادارے فریڈم نیٹ ورک نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں صحافیوں کو دھمکیوں اور حملوں کے 140 واقعات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد صحافیوں پر تشدد کے 56، پنجاب میں صحافیوں پر تشدد کے 35 اور سندھ میں 23 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ عرصے میں پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ملزمان کا آج تک ثبوت نہیں مل سکا ہےجبکہ ارشد شریف قتل کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ارشد شریف کینیا میں اپنے دوست کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیااسی طرح پچھلے کچھ ماہ میں پاکستان میں صحافیوں کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے ۔