اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )معروف سیاسی و کاروباری شخصیت جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں سمیت 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین سے فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جب کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، سلمان نعیم اور پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو نے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے خیبرپختونخوا کے رہنما اور سابق اراکین قومی اسمبلی اور زئی جمال، زرگل خان نے بھی ملاقات کی۔ اب تک 60 سے زائد ایم ایل ایز اور رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کر چکے ہیں۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے کے بعد نئی سیاسی جماعت کے نام پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں نئی پارٹی لے کر آئیں گے جس میں پی ٹی آئی کے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔