غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )غزہ پر اسرائیلی حملے بلا روک ٹوک جاری ہیں، تازہ ترین حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ میں ایک مواصلاتی کمپنی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹاور پر کام کرنے والے 4 ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے تین فوجی بدھ کے روز شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے، جس سے فلسطینی علاقے میں اس کی ہلاکتوں کی تعداد 399 ہو گئی۔

دریں اثناء اسرائیلیوں نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کے لیے تل ابیب کی سڑکوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا، نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا کہنا ہے کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ اگر ہم ایسا نہیں کر سکتے تو آنے والی انتظامیہ صدر بائیڈن کے معاہدے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔