اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 600 سے زائد رہنماؤں اور سابق اراکین اسمبلی کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ہونے پر عمران خان سمیت 600 سے زائد سابق اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ایف آئی اے کی صوبائی قومی شناختی فہرست (پی این آئی ایل) میں شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کو بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی، بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اور عہدیداروں کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔