14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ،محکمہ تعلیم کے ہزار سے زائد ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ،امریکی محکمہ تعلیم میں رواں سال کے آغاز میں 4 ہزار 133 ملازمین تھے۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ تعلیم کے اخراجات میں کٹوتیوں (DOGE) کے تحت، محکمہ تعلیم میں صرف 572 افراد نے اپنی ملازمت چھوڑنے کی پیشکش قبول کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ تعلیم نے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم میں پروبیشن پر موجود درجنوں ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔