اوٹاوا کے اسکولوں میں نصف سے زائد طلبہ کے ویکسین ریکارڈ نامکمل

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اوٹاوا کینیڈا کے اسکولوں کے عوامی صحت کے ریکارڈز سے معلوم ہوا ہے کہ اس سال جن طلبہ کے گروپوں کا جائزہ لیا گیا ان میں سے نصف سے زائد طلبہ کے حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈز اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ایک پرانے اور غیر مؤثر نظام کو ظاہر کرتی ہے جو ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہا ہے

اوٹاوا کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق 12 اکتوبر تک گریڈ 2 سے گریڈ 12 کے تقریباً 16 ہزار طلبہ کے امیونائزیشن ریکارڈز نامکمل یا پرانے تھے جو ان عمروں کے 66 فیصد سے زیادہ طلبہ بنتے ہیں

اونٹاریو میں والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ویکسینیشن ریکارڈز مقامی پبلک ہیلتھ یونٹس کو جمع کرائیں صحت کے ادارے ہر سال مخصوص عمر کے گروپوں کا انتخاب کر کے ان کے ریکارڈز چیک کرتے ہیں اور جن خاندانوں نے ویکسینیشن کا اندراج نہیں کرایا یا استثنا کے لیے درخواست نہیں دی انہیں اطلاعی خطوط بھیجے جاتے ہیں

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان خطوط کی بڑی تعداد اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ موجودہ طویل اور پیچیدہ نظام مؤثر نہیں والدین کو اکثر اپنے بچوں کے پرانے ییلو کارڈز یا ڈاکٹروں کے دفتر سے پرنٹ شدہ ریکارڈز ڈھونڈنے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے صحت حکام کے پاس مکمل اور درست ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا

یہ مسئلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں ویکسینیشن کی شرح میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ماہرین آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں مصروف ہیں

مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ کینیڈا اب اپنی خسرہ سے پاک ملک کی حیثیت کھو دینے کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران جاری خسرے کی وبا سے پانچ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اگر رواں سال کے آخر تک پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کی میٹنگز کے بعد کینیڈا سے یہ حیثیت واپس لے لی گئی تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملک کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ویکسینیشن کی شرح 95 فیصد یا اس سے زیادہ ہو گئی ہے اور بیماریوں کی بروقت نگرانی اور قابو پانے کا مضبوط نظام موجود ہے

اونٹاریو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کیئرن مور نے گزشتہ ماہ اعتراف کیا تھا کہ سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ صحت کے مختلف اداروں کے پاس موجود ویکسینیشن ڈیٹا مختلف نظاموں میں بکھرا ہوا ہے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ڈیجیٹل ٹول تیار کر رہی ہے جو شہریوں کو اپنے ویکسین ریکارڈز اور ذاتی صحت کی معلومات تک رسائی دے گا لیکن اس کی تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی

اوٹاوا کے معروف معالج ڈاکٹر کومانن ولسن گزشتہ دو دہائیوں سے قومی ویکسین رجسٹری کے قیام کی وکالت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مسئلہ وہی پرانا ہے مگر اب ایک نئی چیز سامنے آئی ہے ویکسین سے بچاؤ ممکن بیماریوں کا دوبارہ پھیلاؤ

انہوں نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس کی ہم نے کبھی توقع نہیں کی تھی اب شاید اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔