126
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکر ٹری پیٹرولیم نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق روسی وفد میں روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران روسی حکام نے تیل کی خریداری سے متعلق مزید بات چیت کے لیے 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔،۔۔۔۔۔۔