اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آج سے 24 جون تک ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ د و تین دنوں سے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آئی ہوئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری تڑپ رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں
اپنی سیاست کرنے میں مصروف میں توانائی شعبے کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں لوڈ زیادہ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔