اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گھر میں گیس لیکج کے باعث ماں اور اس کے چار کمسن بچے سوتے میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
المناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں فیوم گورنری میں ایک اپارٹمنٹ کے بیڈروم سے ایک ماں اور اس کے چار چھوٹے بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔العربیہ کے مطابق مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک فلیٹ سے گیس کی تیز بو آ رہی ہے۔ جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں گھر کے بیڈ روم میں ایک ماں اور چار بچے ملے جن کی موت ہو چکی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچوں افراد کی موت گیس لیکج سے دم گھٹنے سے ہوئی۔ پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ کا درست تعین کرنے کے لیے لاشوں کے معائنے اور فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔