17
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک عدم اعتماد ، فرانسیسی وزیر اعظم مائیکل بارنیئر صرف 3 ماہ بعد عہدے سے برطرف ۔
فرانسیسی پارلیمنٹ کے 331 ارکان نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔ بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے عدم اعتماد کا ووٹ دیا۔وزیر اعظم نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر خصوصی اختیار کے تحت بجٹ کا نفاذ کیا تھا، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر بجٹ کا نفاذ وزیر اعظم بارنیئر کی معزولی کا باعث بنا۔مشیل بارنیئر کو تین ماہ قبل صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر اعظم مقرر کیا تھا، جب 1962 میں فرانسیسی حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک پر برطرف کر دیا گیا تھا۔