دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)موٹروے پولیس نے شدید دھند میں حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

لاہور ملتان موٹروے دھند کے باعث فیض پور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم فور فیصل ابڑ سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹروے عوام کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کی گئی ہے
سڑک استعمال کرنے والے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر، تیز رفتاری سے گریز کریں۔ آنے والی گاڑی سے بچیں اور مناسب فاصلہ رکھیں۔

سید عمران احمد نے مزید کہا کہ شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com