ترجمان کے مطابق موٹر ویز پولیس کے مطابق رنگ روڈ، ایئرپورٹ، کینال روڈ، جرنلسٹ کالونی اور لاہور کے دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں. فیض پور سے سرندی تک موٹروے M3 اور شیر شاہ سے اچھ شریف تک موٹروے M5 بند کر دی گئی ہے.
موٹر ویز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سردیوں کی شدت کی وجہ سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، اس موسم میں بہترین سفر کا وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے, مسافروں کو معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنا چاہیے، اس کے علاوہ شہر کی گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہیے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے.
65