پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز اور اہم شاہراہیں بند

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موٹرویز عوام کے تحفظ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے  کوشاںہیں، سڑک استعمال کرنے والے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب دھند کے باعث ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے جس کے باعث کراچی آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ جانے والی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com