موٹروے کے ترجمان کے مطابق پشاور سے برہان تک موٹروے M1، لاہور سے شیخوپورہ تک M2، فیض پور سے درخانہ تک موٹروے M3 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے.
اسی طرح اقبال آباد سے روہڑی تک موٹروے M5 جبکہ لاہور سے سیالکوٹ تک M11 ٹریفک کے لیے بند ہے.
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو دھند کی وجہ سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے اور سفر کے دوران فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنانا چاہیے.
دوسری جانب ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث ملکی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں.
اطلاعات کے مطابق کل 25 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں.