یہ بھی پڑھیں
بھارت سے ٹاکرا ،پاکستانی کرکٹ ٹیم احمد آباد پہنچ گئی،شاندار استقبال
ذرائع کے مطابق میزبان حکام نے ملاقات میں واضح کیا کہ اگرچہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم احمد آباد میں اب بھی زیادہ احتیاط برتنی ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی کسی عوام مقام پر جائیں او ر وہاں پر منفی نعرے بازی وغیر ہو۔ اگر نعرے بازی وغیرہ ہوتی ہے تو اس سے اس سے بد مزگی پیدا ہو گی ہوگی لیکن اس کے باوجود کھلاڑی اگر کہیں ڈنر وغیرہ کے لیے جانا چاہتے ہیں تو پہلے سے اطلاع دیں اور انتظام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال ، پاکستانی کھلاڑی بھارتی انتظامات کے گن گانے لگے
ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہم نے حیدرآباد میں بہت اچھا وقت گزارا، 2 بار ڈنر پر باہر گئے، ایک بار بریانی کھائی اور ایک بار کباب وغیرہ کا مزہ لیا، تیر اندازی اور گو کارٹنگ کا مزہ لیا جب کہ شاپنگ کے مواقع بھی ملے، ایئرپورٹ پر بہت زیادہ رش رہا۔ استقبال بہت اچھا تھا، ہوٹل کا عملہ بہت اچھا تھا اور ہمارا اچھا خیال رکھتا تھا، امید ہے کہ دوسرے شہروں میں بھی اسی طرح کی مہمان نوازی ہوگی۔