Error: Contact form not found.
اردو ورلڈ کینیڈا ،ممبر پارلیمنٹ کینیڈا جسراج سنگھ ہیلن نے اردو ورلڈ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد امان اللہ سے خصوصی گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے کینیڈا امیگریشن ، سپر ویزہ پالیسی، سٹوڈنٹس ویزہ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی اوریہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان کب جارہے ہیں
اردو ورلڈ کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کہ کینیڈین امیگریشن بیک لاگ 2.4 ملین سے تجاوز کرگئے ہیں اس کی کیا وجہ ،جسراج سنگھ ہلین نے کہا اس معاملے میں کسی ایک بندے کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہم سب اور عوام ذمہ دار ہیں ہمارے ملک میںلیبر کے مسائل چل رہے ہیں یہ سارے مسائل امیگریشن کے ساتھ ہی حل ہوسکتے ہیں
لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ جوامیگریشن کا وزیرہے وہ اپنی غلطی نہیں مان رہا جب بھی کوئی اس سے سوال کرے وہ خود کو ہی شاباشی دیتا ہے کہ ہم بہت بہترین کام کررہے ہیںلیکن نہ وہ لوگوں کےدکھوں کو سمجھتا ہے اور نہ اس چیز کا خیال رکھا ہے اب دیکھیں کے چھ سال ہوگئے ہیں حکومت کو تو پہلے ہی چار وزیر بدل چکے ہیں ہم پتہ ہے کہ کینیڈا کی امیگریشن بہتری کی طرف جاسکتی ہےجو کینیڈا کی مضبوطی ہے یا جو کینیڈا کا پلر ہے وہ امیگریشن ہی ہے میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ لوگوں کو امید دی جائے ان کو یہ بتائیں کے وہ کینیڈا آسکتے ہیں اور یہاں آکر ملک کی بہتری کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرسکتے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ حکومت کی توجہ اس طرف دلائی جائے
اردو ورلڈ کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کہ کینیڈا میں نئے آنیوالوں کو کافی مسائل کا کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیا کینیڈین امیگریشن حکومتی نااہلی کا شکارہے؟ جس
جسراج سنگھ ہیلن نے یہ مس مینجمنٹ ہے انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈ ایکشن نہیں لینا چاہتے منسٹرز بھی ان کی دیکھا دیکھی وہی کررہے ہیں اب جو لوگ یہاں آنا چاہتے ہیں وہ مس مینجمنٹ کی وجہ سے آنہیں سکتے اور جو یہا ں رہ رہے ہیں وہ بھی اس لئے مسائل کا شکار ہیں کہ پٹرول گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہیں گھر کو ئی افورڈ نہیں کرسکتا جو یہاں رہ رہے ہیں وہ بھی دکھی ہیں
جو یہاں سے جانا چاہ رہے ہیں ان کو پاسپورٹ نہیں مل رہا جو بھی بندہ دیکھیں وہ دکھی نظر آگے گا حکومت کو اس معاملے کو بھی دیکھنا چاہیے لیکن جسٹس ٹروڈو کی بالکل اس طرف توجہ نہیں ہے ۔
جسراج سنگھ ہیلن سے پوچھا گیا کہ امیگریشن کے حوالے سے اپوزیشن حکومت کو کیا مشورہ دینا چاہے گی اور اپوزیشن کا اس سےمتعلق کیا کردار ہے تو انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار بہت مشکل ہے لیکن این ڈی پی نے لبرل سرکا ر کے ساتھ جو مخلوط حکومت بنائی ہے وہ کینیڈین کے لئے بہت بڑا نقصان ہے اور نئے آنیوا لوں کے لئے بھی انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہم لبرل سرکار میں بہت کرپشن دیکھ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود این ڈی پی حکومت کا بھر پور ساتھ دے رہی ہے جو بھی بلز امیگریشن یا دیگر حوالے سے پاس کئے جاتے ہیں ہم یہ کہتے ہیں کہ اس کو دیکھا جائے جانچ پڑتال کے بعد جو کرنا ہے وہ کیا جائے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا
لبرل سرکار نے اپنا بجٹ پاس کرایا این ڈی پی کی سپورٹ کے ساتھ بجٹ میں کو ئی ایک ایکسٹرا ڈالر ہیلتھ کے شعبے میں نہیں گیا ان کو پتہ ہے کورونا بھی چل رہاہےاور شعبہ ہیلتھ پر بوجھ بڑھ رہاہے تمام صوبے کہہ رہے ہیں کہ ہیلتھ کا بجٹ بڑھایا جائے لیکن اس کے باوجود انہیں فنڈز ہی نہیں مل رہے کہنے کو حکومت ہیلتھ پر توجہ دے رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا
اس سوال پر کہ سپرویزہ پالیسی سے کم آمدنی والے افراد متاثر ہورہے اس کا کیا حل ہے ؟
جسراج سنگھ ہیلن نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ایک بل ہائوس سے پاس کرایا ہے وہ اب کمیٹی میں ہے اس میں ہم نے کہا ہے کہ سپر ویزہ کی مدت دوسے پانچ سال کی جائے لیکن لبرل سرکار کے ساتھ این ڈی پی کی طرف سے کچھ رکاوٹیں ہیں جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا
اردو ورلڈ کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کہ سٹوڈنٹس وزیر کیو ں نسل پرستی کا شکار ہے حالانکہ کے کسی بھی ملک کی معیشت کو بوسٹ کرنے میں سٹوڈنٹ ویزہ انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ؟
جسراج سنگھ ہیلن کاکہنا تھا کہا کہ امیگریشن منسٹر اور جسٹن ٹروڈ و نے مس مینج کیا ہے کبھی اتنا بیک لاگ نہیں ہوئے پہلے ہم نے کبھی نسل پرستی کے حوالے سے کینیڈا میں نہیں سنا لبرل سرکار کے دور میں نسل پرستی چل رہی ہے دو سال ہوگئے انہوں نے ایک رپورٹ بھی نکالی ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہم کنزرویٹو پارٹی ان کوفورس کرتے ہیں ۔پاکستان ، بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں کے حوالے سے سٹوڈنٹ ویزہ میں بہت نسل پرستی ہے میں نے بذات خود امیگریشن وزیر کو کہا کہ اس مسئلے کا حل نکالیں ،نسل پرستی کو لیکر ہمارے ملک کا دنیا میں اچھا تاثر نہیں جارہا۔انٹرنیشنل سوڈٹنس کی کینیڈا کوبہت ضرورت ہے حکومت کواس حوالے سے معاملات کو درست کرنا ہوگا
بل سی فائیو کیا ہے کیا یہ جرائم کی حوصلہ شکنی ہے یا حوصلہ افزائی
کینیڈا کے قوانین بہترین ہیں لیکن جو بل سی فائیو ہے اس میں مختلف جرائم کی سزائیں کم کی جارہی ہیں
اس کا استعمال درست نہیں ہورہا ہے اب جس کے پاس لائسنس گنز ہیں ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور جو غیر قانونی اسلحہ ہولڈر ز ہیں ان کو کوئی ٹارگٹ نہیں کررہا جرائم کنٹرول نہیں ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ غیر قانونی اسلحہ آرہا ہے اس کی روک تھام کی جائے اور جرائم کی حوصلہ شکنی اور روک تھام کیلئے قوانین مزید سخت کئے جائیں
بل سی فائیو
بڑھتی مہنگائی اور اضافی ٹیکس سے عوام پریشان ہیں اس حوالے سے حکومت کو کیا کہنا چاہیں گے
جسراج سنگھ ہیلن نے کہا کہ لبرل سرکار نے کاربن پر ٹیکس بڑھا دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے کوویڈ کی وجہ سے لوگ پہلے ہی بہت مسائل کاشکار تھے ٹیکسز میں اضافے کے باعث ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے مہنگائی کے اکیلئے ذمہ دار جسٹن ٹروڈو ہیں ان کو اس حوالے سے دلچسپی ہی نہیں ہے لبرل سرکار کو لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہوگا
جسراج سنگھ ہیلن سے پوچھا گیا کہ پاکستان کب جارہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ جب تیرہ سال پہلے پاکستان گئے تھے تو بہت پیار ملا تھا انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ اپنے کولگیز کے ساتھ پاکستان کو ٹور کیا جائے ۔