ایم پی اے پانچ ہزار،ایم این ایزدس ہزار کا قافلہ لیکر آئیں،بشریٰ بی بی کی آڈیو منظر عام پر آگئی

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کی اہلیہ کی پی ٹی آئی میٹنگ میں مبینہ تقریر کی آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام تمام صدور، جنرل سیکرٹریز، ایم این اے اور ایم پی اے کے لیے ہے، ہر ایم پی اے 5 ہزار اور ایم این اے 10 ہزار کا قافلہ لے کر آئے گا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آپ گاڑیوں کی ویڈیو بنائیں جس میں عام لوگ بھی نظر آئیں صرف کارکنان ہی نہیں عوام کو بھی احتجاج پر لایا جائے، ویڈیو ثبوت فراہم نہ کرنے والوں کو آئندہ ٹکٹ نہیں ملے گا ، انٹرنیٹ ڈاؤن ہوگا، متبادل انتظام کرنا ہوگا، سوشل میڈیا، یوٹیوبرز ایک ساتھ قافلوں کی ویڈیوز شیئر کر تے رہیں
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو گرفتاری سے بچانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی، اگر کوئی گرفتار ہوا تو قافلے کی قیادت متبادل رہنما کرے، بعد میں یہ نہیں سنا جائے گا کہ گرفتار ہوا، شیلنگ کی گئی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تمام عہدیدار گاڑیوں کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز لیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا