173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومت سے اتحاد ختم نہیں کرے گی۔
ایم کیو ایم کے عارضی ہیڈ کوارٹر بہادر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہمارے تحفظات کے حوالے سے بہت کام کیا، لیکن الیکشن کمیشن نے ایک نہیں سنی۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے رویے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات سے دستبردار ہو رہے ہیں کیونکہ جعلی حلقہ بندیوں اور دھاندلی سے الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ہم ملک کے معاشی حالات اور جمہوریت کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت سے اتحاد ختم نہیں کر رہے تاہم مستقبل میں کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔