103
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے ہتک عزت بل پر متعلقہ اداروں کو اعتماد میں نہ لینے سے بداعتمادی اور تحفظات نے جنم لیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے قانون کے ساتھ کبھی نہیں کھڑی ہوگی جو اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرتا ہو اور کمزوروں کے گریبان تک آجاتا ہو۔اس حوالے سے پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کے لیے آئے ہوئے مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کو جائز مطالبات کی حمایت کا یقین دلایا۔